Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرغزستان واقعہ افسوسناک قرار، وزیر خارجہ کا آزاد تحقیقات کیلئے وفد بشکیک بھیجنے کا اعلان

5 پاکستانی زخمی ہوئے، آج 540 طالبعلم واپس آئیں گے، اسحاق ڈار
اپ ڈیٹ 19 مئ 2024 09:17pm

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم خود معاملے کو دیکھ رہے ہیں، ہمارے بچے تعلیم حاصل کرنے گئے، آزاد تحقیقات کیلئے وفد کرغزستان بھیجیں گے۔ معاملہ کسی غلط فہمی کی وجہ سے ہوا ، 4 سے 5 پاکستانی طالبعلم زخمی ہوئے، آج مزید 540 طالبعلم وطن پہنچیں گے، ایئرفورس ایئر بس کے ذریعے طلبہ کو پاکستان لایا جارہا ہے۔

لاہور میں وفاقی وزیر عطا تارڑ اور امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ طالبعلموں کے درمیان تصادم کے بعد حالات کشیدہ ہوئے، تشدد تمام غیر ملکی طالبعلموں پر کیا گیا، واقعہ صرف پاکستانیوں سے متعلق نہیں تھا۔

انھوں نے کہا کہ 4 سے 5 پاکستانی طالبعلم زخمی ہوئے ہیں، مجموطی طور پر 15 سے 16 طالبعلم زخمی ہوئے، گزشتہ روز 130 پاکستانی طالبعلم واپس وطن پہنچے، آج مزید 540 طالبعلم پاکستان پہنچیں گے، ایئرفورس ایئربس کے ذریعے طلبہ کو پاکستان لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 50 طلبہ نے سفارتخانے میں اندراج کروایا ہے، کرغز حکومت مسلسل معاملات کی مانیٹرنگ کر رہی ہے، جمعہ کے بعد کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا، معاملہ کسی غلط فہمی کی وجہ سے ہوا ہے، کرغزستان کے سکیورٹی ادارے مکمل طور پر فعال ہیں۔

آزاد تحقیقات کیلئے وفد بھیجنے کا اعلان، کرغز حکومت کے کہنے پر دورہ منسوخ

اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت خارجہ میں ایمرجنسی یونٹ کو فعال کیا گیا، کرغزستان کے وزیر خارجہ سے تفصیلی بات ہوئی، اور رابطے میں ہیں، کسی ایک بھی پاکستانی طالبعلم کی ہلاکت نہیں ہوئی، سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، طالبات کی بے حرمتی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ 2 دن سے امن ہے، کچھ طالبعلم وطن واپس آنا نہیں چاہتے۔

کرغزستان کا آج کا دورہ منسوخ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کرغز حکومت نے آج دورہ نہ کرنےکی درخواست کی، جس پر دورہ منسوخ ہوا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے والی جماعت نے کرغزستان واقعے پر پروپیگنڈا کیا، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا۔ ہر پاکستانی کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Ishaq Dar

PM Shehbaz Sharif

Kyrgyzstan Pakistani Student