Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

اسلام آباد: حساس علاقے میں کیبلز چوری، آئی جی سمیت سرکاری رہائش گاہوں کے ٹیلیفون بند

متاثرہ گلی میں چیئرمن سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد اور دیگر اہم شخصیات کے گھر ہیں
اپ ڈیٹ 19 مئ 2024 03:29pm
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حساس علاقے میں ٹیلیفون کے کیبلز چوری ہوگئے، جس سے سرکاری رہائش گاہوں کے ٹیلیفون بند ہوگئے۔

اسلام آباد میں کیبل چوری کرنے والا گینگ سرگرم ہے۔ سیکٹر ایف سیون تھری گلی نمبر 63 سے ٹیلیفون کیبلز چوری ہوگئیں۔

گلی میں موجود تمام سرکاری رہائش گاہوں کے ٹیلیفون بند ہوگئے، متاثرہ گلی میں چیئرمن سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد اور دیگر اہم شخصیات کے گھر ہیں۔

گینگ نے سیدعلی ناصر رضوی اور چیئرمین سی ڈی اے سمیت کئی گھروں کے ٹیلی فون خاموش کرا دیے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے رات 3 سے 4 بجے کے درمیان واردات کی گئی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ملزمان کی شناخت شروع کردی۔

آج نیوز نے بلیوایریا میں کیبل چوری کی واردات کی ویڈیو حاصل کرلی۔ جس میں دیکھا گیا کہ اسلام آباد بلیو ایریا میں کیبل چور گینگ 2 گاڑیوں میں آیا، پہلے ملزمان نے کیبل کاٹنے کا سامان گڑھے میں پھینکا اور پھر تینوں ملزمان کیبل کاٹنے کیلئے گڑھے میں اتر گئے، جب کہ گاڑیوں میں موجود 2 ملزمان باہر پہرا دیتے رہے۔

اسلام آباد پولیس نے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ایف 7 تھری میں چوری ہونے والی کیبل برآمد کرلی گئی ہے، واقعےمیں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پورا نیٹ ورک شہر بھر میں وارداتوں میں ملوث ہے۔

اسلام آباد

islamabad police

Pakistan Law and order situation