Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیڈیم میں ویراٹ کوہلی رونے کیوں لگ گئے؟

انوشکا شرما شوہر کو دیکھ کر جذباتی ہو گئیں
شائع 19 مئ 2024 10:18am
تصویر بذریعہ: بائیں طرف، آئی پی ایل براڈکاسٹر/ اسکرین شاٹ۔ دوسری جانب ویراٹ کوہلی کی فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: بائیں طرف، آئی پی ایل براڈکاسٹر/ اسکرین شاٹ۔ دوسری جانب ویراٹ کوہلی کی فائل فوٹو

آئی پی ایل جہاں تنازعات کی زد میں ہے، وہیں معروف کھلاڑیوں سے متعلق دلچسپ خبریں بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہیں۔

حال ہی میں سابق کپتان اور بلے باز ویراٹ کوہلی کی ایک ایسی ہی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں کھلاڑی جذباتی انداز میں اہلیہ کو تک رہے تھے۔

رائل چیلنجرز بنگلورو نے چنئی سپر کنگز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے، ویراٹ کوہلی کی ٹیم کی جانب سے 218 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا گیا تھا۔

تاہم مخالف ٹیم رنز مکمل نہ کر سکی اور میچ ہار گئی، لیکن اس سب میں ویراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ کے درمیان آنکھوں ہی آنکھوں میں ہونے والی باتیں سب کی توجہ حاصل کر گئیں۔

سچن ٹنڈولکر کا بیٹا میچ کے دوران آپے سے باہر ہو گیا

تصویر بذریعہ: آئی پی ایل براڈکاسٹر/ ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما میچ کے دوران

میچ جیتنے پر اداکارہ انوشکا شرما شوہر کو سپورٹ کرنے اور جذباتی ہوتے ہوئے کھڑی ہو گئیں، جبکہ ان کی آنکھیں بھی نم ہو گئی تھیں۔

مودی سے ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی کرکٹر ورلڈ کپ سے باہر؟

چہرے کے تاثرات بھی اس جانب اشارہ کر رہے تھے کہ اداکارہ کی آنکھوں میں موجود آنسو خوشی کے ہیں۔

دوسری جانب سابق کپتان اور شوہر ویراٹ کوہلی بھی اہلیہ کو دیکھ کر جذباتی ہو گئے اور ان کی آنکھوں سے خوشی کے ہی سہی مگر آنسو ضرور جھلک گئے۔

اس سے قبل روہت شرما کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے، جس میں کھلاڑی کیمرہ مین سے ہار جوڑتے اور درخواست کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

virat kohli

rohit sharma

Anushka Sharma

IPL

Match

cry