Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: جماعت اسلامی آج غزہ ملین مارچ کریگی

غزہ ملین مارچ صوبے کی تاریخ کا بڑا ملین مارچ ہوگا، ترجمان جماعت اسلامی
شائع 19 مئ 2024 09:28am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

جماعت اسلامی آج پشاور میں غزہ ملین مارچ کریگی، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں مارچ کبوتر چوک رنگ روڈ میں ہوگا۔

پارٹی ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی کے صوبائی قائدین بھی مارچ میں شریک ہونگے، غزہ ملین مارچ کا آغاز شام 6 بجے ہوگا، کارکن گاڑیوں کے قافلوں کی صورت میں مارچ میں شریک ہوں گے۔

جماعت اسلامی کے ترجمان نے ایک بیان مزید بتایا کہ غزہ ملین مارچ کے لیے انتظامات مکمل کئے جارہے، یہ مارچ صوبے کی تاریخ کا بڑا ملین مارچ ہوگا۔

جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ غزہ کا مسئلہ پوری امت مسلمہ اور انسانیت کا مسئلہ ہے، اسرائیلی بربریت روکنے کے عالمی طاقتوں پر دباؤ ڈالنا سب کی ذمہ داری ہے۔

Jamat e Islami

Israel Gaza War

HAMAS ATTACKS ISRAEL