Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے 2 شہروں میں پولیس مقابلے، 4 ڈاکو ہلاک

ملزمان قتل اور ڈکیتی کے کئی مقدمات میں مطلوب تھے، فیصل آباد پولیس
اپ ڈیٹ 19 مئ 2024 02:53pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

فیصل آباد میں ملت روڈ پر دیال گڑھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ اوکاڑہ میں بھی پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت امتیاز اور نبیل کے نام سے ہوئی۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان قتل اور ڈکیتی کے کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔

دوسری طرف اوکاڑہ میں تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں پولیس مقابلے میں بھی 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ڈی پی اوطارق عزیز کا کہنا ہے کہ ڈاکووں نے دوران واردات ڈولفن پولیس پر فائرنگ کی تھی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

encounter

Punjab police

Street Crimes