Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

یوکرینی باکسر عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن بن گیا، برطانوی فائٹر کو شکست

فائٹ سعودی عرب کے شہر ریاض کے کنگڈم ایرینا میں ہوئی
اپ ڈیٹ 19 مئ 2024 10:43am
فوٹو۔۔۔روئٹرز
فوٹو۔۔۔روئٹرز

یوکرینی باکسر اولیکساندر یوسک نے عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن کا تاج سر پر سجا لیا، اہم فائٹ میں برطانیہ کے ٹائسن فیوری کو شکست ہوگئی۔

سعودی عرب کے شہر ریاض کے کنگڈم ایرینا میں یوکرین کے اولیکسنڈر یوسک نے برطانیہ کے ٹائسن فیوری کو شکست دے کر دنیا کا غیر متنازعہ ہیوی ویٹ چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

فائٹ میں یوکرینی باکسر نے غیرمعمولی پُرفارمنس پیش کرتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے میں حریف کو مات دی۔

رونالڈو اور انتھونی جوشوا سمیت دنیا کے کئی ستاروں نے فائٹ دیکھی۔

یاد رہے کہ یوکرینی باکسر 1999 میں لینوکس لیوس کے بعد سے دنیا کا غیر متنازعہ ہیوی ویٹ چیمپیئن کہلانے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔

صحت

sports

boxer