Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان میں طوفانی بارشیں ، 50 افراد ہلاک، ہزاروں مکانات تباہ

بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین ناقابل کاشت ہوگئی
شائع 18 مئ 2024 11:27pm

افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارشوں اور سیلاب نے 50 افراد کی جان لے لی 2 ہزار گھروں کو بھی مکمل تباہ کر دیا ۔

غیئر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے وسطی صوبہ میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہے، سیلاب کی زد میں آکر ہزاروں گھر تباہ ہوگئے جبکہ کم از کم 50 افراد کے ہلاک بھی ہوئے ہیں ۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق سیلاب میں بہہ کر متعدد افراد لاپتا اور ہزاروں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین ناقابل کاشت ہوگئی ہے۔

ترجمان گورنر صوبہ غور کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق درجنوں افراد لاپتا ہیں۔ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اہم شاہراہیں ناقابل استعمال ہوجانے سے غور کا زمینی رابطہ اطراف کے تمام علاقوں سے منقطع ہوگیا ہے۔

صوبہ غور کے ایک رہائشی نے کہا کہ “ایک بہت بڑا اور خوفناک سیلاب ہے جو سب کچھ بہا کر لے گیا “

افغان شہری نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ “میں نے سیلاب کی زد میں آکر اپنی آنکھوں سے اپنے گھر کو تباہ ہوتے دیکھا ہے۔

صوبے کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کے لئے ٹینٹ ، خوراک اور پانی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

afghanistan

Rain