چارسدہ میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو عمرقید کی سزا
مجرموں کو پانچ پانچ لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، عدالت
چارسدہ میں سیشن کورٹ نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کیخلاف فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ملزمان جلال، واجدخان کو عمرقید کی سزا سنائی،
سیشن جج سیدافتخارشاہ نے مجرموں کو پانچ پانچ لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ، جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید دو دو سال قید بھگتنا ہوگی۔
واضح رہے کہ ملزموں کو ایکسائز اہلکاروں نے گرفتار کرلیا تھا، ملزموں سے 120 کلو چرس برآمد ہوئی تھی ، ملزم جلال پشاور جبکہ واجدخان لنڈی کوتل کے رہائشی ہیں۔
charsadda
Drugs Supplier Group Arrested
مقبول ترین
Comments are closed on this story.