Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیر کی خالہ امریکا میں ’ڈاکٹر‘ بن گئی

بلی روزانہ کی بنیاد پر یونیورسٹی میں حاضری دیتی ہے
اپ ڈیٹ 18 مئ 2024 09:53pm

امریکا میں بلی نے وزانہ کی بنیاد پر یونیورسٹی میں حاضری دے کر یونیورسٹی انتظامیہ سے ڈگری ہی لے لی ۔

امریکی ریاست ورمونٹ میں ایک بلی کو یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔

“میکس “ نامی بلی روزانہ کی بنیاد پر یونیورسٹی میں حاضری دیتی ہے۔

بلی کی طالب علموں اور اساتذہ سے محبت کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی کے عہدیداروں کی جانب سے بلی کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا اور اسے ڈاکٹر آف لٹر- ایچر (Doctor of Litter-ature) کا لقب دیا گیا ہے۔

“ میکس“ نامی بلی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بلی کافی سوشل ہے اور سیلفی کیلئے پوز بھی کرتی ہے جبکہ کھیل کود میں سرگرم رہنے کے ساتھ ساتھ طالب علموں سے اپنے نخرے بھی اٹھواتی ہے۔لیکن یو نیورسٹی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتی

America

Cats