Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہد آفریدی کی بیٹی نے والد کو “ ڈراونی پرنسس“ کیسے بنایا ؟

دلوں کو چھو لینے والی ویڈیو نے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں سمیٹی ہیں

شاہد آفریدی کی4 سالہ بیٹی نے جب میک اپ کرنے کی مہارت کا مظاہرہ کیا تو والد کو بطور ماڈل استعمال کیا اور اپنی مہارت کے جلوے بکھیرے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا اپنی صاحبزادی عروہ سے میک اپ کراتے ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں ننھی عروہ والد کو برش کی مدد سے بلش لگانے میں مصروف ہے جبکہ شاہد آفریدی بھی بیٹی کی خوشی میں شامل مزے سے میک اپ کراتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں باپ بیٹی کی دلچس گفتگو کو بھی سنا جا سکاتا ہے جس میں ننھی عروہ والد کو ڈراونی پرنسس بنانے کی باتیں کر رہی ہیں اور والد سے اصرار کر رہی ہیں کہ اگر کسی کو ڈرائے بغیر منہ دھو لیا تو وہ ناراض ہوجائیں گی ۔

دلوں کو چھو لینے والی اس ویڈیو نے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں سمیٹی ہیں جبکہ تبصرہ کرتے صارفین شاہد آفریدی کو بہتر باپ ہونے پر ’ایک عظیم والد‘ کا لقب دیتے بھی نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں اقصیٰ، انشا، عجوہ، اسمارہ اور عروہ ہیں اور وہ اکثر اپنے بچوں کے لیے گہری محبت کا اظہار کرتے بھی دیکھائی دیتے ہیں۔ سابق کپتان کا بیٹوں کو رحمت قرار دینا جہاں انکے فینز کو خوب پسند ہے۔

Shahid Afridi

Pakistani Cricketer