Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مینگل گروپ کے کارکنان کی بازیابی کیلئے خضدار میں 25 گھنٹے سے دھرنا جاری

گزشتہ روز سےلا پتہ دو کارکنان کی بازیابی کیلئے کچھ نہیں کیا جارہاہے، مظاہرین
شائع 18 مئ 2024 06:02pm

خضدارمیں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرنا جاری ہے۔ روڈ گزشتہ 25 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک ہے ۔

خضدار میں میں جھالاوان عوامی پینل کی جانب سے روڈ ٹریفک کے لئے بلاک کردیا گیا ہے ۔ گزشتہ 25 گھنٹوں سے روڈ وہیر کے مقام پر آمد و رفت کے لئے معطل ہے ۔ جس کے باعث مسافر و عام شہری پریشانی سے دوچار ہیں ۔

جھالاوان عوامی پینل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے دو کارکن گزشتہ روز ایک قبائلی شخصیت نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا ہے اور ان کو بازیاب نہیں کررہاہے جب کہ ضلعی انتظامیہ پر بھی تنقید کی گئی ہے کہ ان کی جانب سے دو کارکنان کی بازیابی کیلئے کچھ نہیں کیا جارہاہے۔

25 گھنٹے سے دھرنے میں موجود مظاہرین سے تاحال مذاکرات بھی کامیاب نہیں ہوئے ہیں ۔

protest