سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں گیم چینجر ثابت ہوگا، وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔
محسن نقوی اور سعودی سفیرنواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودیہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کے سفیر نے اسلام آباد پولیس کی بہتری کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کریںگے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے ایف سی جوانوں کیلئے رہائش کا انتظام کرنے پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے منتظر ہیں۔
Comments are closed on this story.