Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہیرا منڈی کے بعد سوناکشی نے منیشا کوئرالا سے معافی مانگ لی

سناکشی سنہا کی جانب سے انٹرویو میں انکشاف
شائع 18 مئ 2024 02:41pm
تصویر بذریعہ: دائیں طرف سناکشی سنہا بھارتی میڈیا کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو کے دوران، جبکہ بائیں جانب منیشا کوئرالہ اور سناکشی سنہا فلم ’ہیرا منڈی‘ کے سیٹ پر
تصویر بذریعہ: دائیں طرف سناکشی سنہا بھارتی میڈیا کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو کے دوران، جبکہ بائیں جانب منیشا کوئرالہ اور سناکشی سنہا فلم ’ہیرا منڈی‘ کے سیٹ پر

بھارتی فلم ہیرا منڈی جہاں ناقدین کی توجہ حاصل کر رہی ہے، وہیں اداکاراؤں کی جانب سے بھی دلچسپ اور حیرت انگیز تجربات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ سناکشی سنہا کی جانب سے سینئر اداکارہ سے معافی مانگی گئی ہے، جبکہ اپنے رویے پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

فلم ہیرا منڈی میں اداکارہ سناکشی سنہا اور منیشا کوئرالا ایک دوسرے کے خلاف نظر آئی ہیں، جبکہ جاندار اداکاری نے بھی سب کے دل موہ لیے ہیں۔

تاہم انسٹینٹ بالی وُڈ سے گفتگو میں سناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ میں منیشا میم سے بے حد پیار کرتی ہوں، میں نے پوری سیریز دیکھنے کے بعد ان سے معافی مانگی۔

نوکری کیلئے ٹھوکریں کھانے والے امیتابھ بچن کے ہوشربا اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر

اداکارہ کا حیرانگی کے ساتھ کہنا تھا کہ میں سوچ رہی تھی کہ یہ میں نے کیا کر دیا ہے؟ میری مجال کیسے ہوئی؟ وہ ایک بہترین سلجھی ہوئی اداکارہ ہیں۔

سناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ جب ایسی فائن اداکارہ آپ کے سامنے ہوں اور آپ کو حوصلہ دیں تو آپ کا کام بھی اچھا ہو جاتا ہے، یہ وہی منیشا میم ہیں جنہیں ہم بچپن میں دیکھا کرتے تھے، جن کا کام ناقابل یقین تھا۔

نیٹ فلیکس ہیرا منڈی کے اداکار کتنا معاوضہ لے چکے ہیں

میں نے سوچا کہ میں ان کے مدمقابل ہوں تو میرا کام اچھا ہونا چاہیے۔ مجھے منیشا میم کے ساتھ کام کر کے بے حد مزا آیا۔

سیف علی خان کی پرورش پر ماں کو پچھتاوا کیوں ہے؟

واضح رہے اداکارہ کی حال ہی میں فلم ’ہیرا منڈی‘ ریلیز ہوئی ہے، جس میں اداکارہ نے دو کردار نبھائے ہیں، ایک ماں ریحانہ کا اور دوسرا فریدن یعنی بیٹی کا۔

اس سے قبل فلم ہیرا منڈی پر متعدد صارفین سمیت فلمبینوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا، کچھ صارفین اس فلم میں اداکاراؤں کے اردو کے تلفظ پر سوال اٹھاتے دکھائی دیے۔

تو کوئی اداکاراؤں کی اداکاری پر بھی سوالیہ نشان اٹھاتے دکھائی دیے، تاہم ایک یوٹیوبر نے اس فلم پر تنقیدی ویڈیو ہی بنا ڈالی اور اس فلم میں پاکستانی اداکاروں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کو بھی یکجا کر کے پیش کر دیا۔

اسی یوٹیوب ویڈیو میں سوشل میڈیا صارف نے فلم کے ایک سین کو دکھایا جس میں لائبریری میں پاکستان مصنفہ عمیرہ احمد کی پیر کامل بھی رکھی دکھائی دی۔

جسے فلم بین ایک بڑی غلطی بھی تصور کر رہے ہیں، کیونکہ منظر نامے کے لحاظ سے ہر ایک منظر کو باریک بینی سے دیکھا جاتا ہے۔

Bollywood actress

Sonakshi Sinha

BOLLYWOOD NEWS

heeramandi

manisha koirala