Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی اداکارائیں فلسطین کی حمایت میں بول اٹھیں

عائزہ خان اور ایمن منیب نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات جاری کر دیے
اپ ڈیٹ 18 مئ 2024 02:59pm

پاکستانی اداکارائیں بھی بالآخر فلسطین پر ہونے والے مظالم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئیں۔

اداکارہ عائزہ خان، جنہیں فلسطین کی حمایت میں نہ بولنے پر ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر مسجد اقصی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطین ہمیشہ ہمارے دلوں اور ذہنوں میں رہتا ہے۔ فلسطین کو آزاد کرو۔

اسی طرح ایمن منیب بٹ نے بھی سوشل میڈیا پر فلسطین سے یکجہتی کے اظہار کے طور پرفلسطین کا پرچم شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’دریا سے سمندر تک– فلسطین کو آزاد کرو۔ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے دعاگو ہیں‘۔

یاد رہے کہ ادا کاراؤں کے یہ بیان اس وقت سامنے آئے ہیں، جب فلسطین کے حق میں آواز نہ اٹھانے والی شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا مہم بلاک آؤٹ چلائی جا رہی ہے۔

اس لسٹ میں ہالی ووڈاسٹار سمیت کئی بھارتی ادا کاراؤں کے نام بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں اس فہرست میں بھارتی ایکٹریس عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

Pakistani Actress

lifestyle

showbiz celebrities