Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

ریکھا کے امیتابھ اور جیا بچن سے متعلق نئے انکشاف

فلم 'مقدر کا سکندر' میں کیا ہوا تھا؟
شائع 18 مئ 2024 01:59pm
تصویر بذریعہ: دائیں تصویر، انسٹاگرام/ واٹ دی ہیل ناوویا، جبکہ بائیں تصویر فلم ’مقدر کا سکندر‘ کے ایک سین کا منظر
تصویر بذریعہ: دائیں تصویر، انسٹاگرام/ واٹ دی ہیل ناوویا، جبکہ بائیں تصویر فلم ’مقدر کا سکندر‘ کے ایک سین کا منظر

بھارتی اداکاروں کی زندگی سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔

معروف بھارتی اداکارہ ریکھا کی جانب سے انکشاف کو بھارتی میڈیا کی جانب سے خوب توجہ دی جا رہی ہے، جس میں امیتابھ بچن اور جیا بچن کا بھی تذکرہ موجود ہے۔

اداکار رنجیت کی جانب سے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پروین بابی کی جگہ جیا بچن کو کاسٹ کیا گیا، جس پر فلم سلسلہ کی اداکارہ دلبرداشتہ ہو گئی تھیں۔

اسی انٹرویو پر بھارتی میڈیا کی جانب سے ریکھا کے انٹرویو کے حوالے سے بھی تذکرہ کیا جس میں جیا بچن اور امیتابھ بچن سے متعلق انکشاف کیا گیا تھا۔

ریکھا اور ان کے سیندور کے پیچھے کہانی کیا ہے؟

اداکارہ ریکھا بتاتی ہیں کہ مقدر کا سکندر فلم کے ٹرائل شو کے دوران جب پوری بچن فیملی پروجیکشن روم میں موجود تھی۔

جیا بچن سے شادی کیلئے امیتابھ بچن نے کیا شرائط رکھی تھیں؟

تو اسی دوران جیا بچن فرنٹ کی لائن میں بیٹھی تھیں اور امیتابھ اور ان کے والدین پیچھے کی طرف بیٹھے تھے۔

وہ جیا کو صحیح طرح سے دیکھ نہیں پا رہے تھے تاہم میں جیا کو دیکھ پا رہی تھی۔ چونکہ اس فلم میں ریکھا اور امیتابھ بچن رومانوی سین بھی کرتے دکھائی دیے۔

بیماری کی خبروں کے بعد امیتابھ بچن کا ردعمل آ گیا

یہی وجہ تھی کہ ریکھا نے انکشاف کیا کہ ٹرائل شو کے دوران جب رومانوی سین آئے تو جیا بچن کی آنکھوں میں آنسو آ گئے تھے، جوکہ ان کے چہرے پر جھلک رہے تھے۔

Bollywood actress

Amitabh Bachchan

Rekha

BOLLYWOOD NEWS

jaya bachchan