Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مندر کے بعد اب عرب دنیا میں بھارتی جامعہ

بھارتی حکومت اور عرب ملک کے درمیان معاملات طے پا گئے
شائع 18 مئ 2024 01:19pm
تصویر بذریعہ: عرب میڈیا
تصویر بذریعہ: عرب میڈیا

متحدہ عرب امارات میں جہاں خلیجی ریاستوں کے سب سے بڑے مندر کا افتتاح کیا گیا تھا، وہیں اب بھارتی جامعہ بھی خلجی ریاست میں کھل گئی ہے۔

بھارت کی معروف جامعہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دلی اب متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی بھی کھل گئی ہے۔

بھارتی وزیر تعلیم اور ابو ظہبی کے ایجوکیشن اینڈ نولج ڈیپارٹمنٹ (اے ڈی ای کے) کے درمیان یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

تعلیمی سال 2024 اور 2025 کے لیے آئی آئی ٹی دلی ابو ظہبی کی جانب سے 2 بیچلرز پروگرام آفر کیے جائیں گے، جن میں بی ٹیک برائے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ اور بی ٹیک برائے انرجی اور انجینئرنگ شامل ہیں۔

جبکہ کُل 60 سیٹز مختص کی گئی ہیں، دونوں پروگرامز میں 30، 30 سیٹز رکھی گئی ہیں۔ پہلے بیچ کی کلاسز کا آغاز اگست سے ستمبر کے مہینوں میں متوقع ہے۔

گھریلو ملازمہ کی شادی میں سعودی نوجوان کے قیمتی تحائف پر سب پریشان

دوسری جانب اس جامعہ میں وہ بھارتی شہری داخلہ لے سکتے ہیں جن کے والدین کم سے کم 5 گزشتہ سال تک متحدہ عرب امارات میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

جبکہ طالب علم بھی گریڈ 10 سے گریڈ 12کی اسکولنگ امارات میں ہی حاصل کر رہے ہوں، وہی اس پروگرام کے لیے اہل ہوں گے۔

مودی سے ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی کرکٹر ورلڈ کپ سے باہر؟

جبکہ متحدہ عرب امارات اور بھارتی شہریوں کے علاوہ وہ امیدوار جن کے پاس پرسن آف انڈین آریجن یا اوورسیز سٹنیزن شپ برائے بھارتی موجود ہے وہ بھی اس پروگرام کے لیے اہل ہیں۔

UAE

ابوظہبی

indian university

IIT