Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حزب اللہ کا اسرائیل کی حساس تنصیبات پر کامیاب حملہ

میزائلوں کا سراغ لگانے والے غبارے پر ڈروان مارا گیا، اسرائیل نے لبنان میں حماس کے اسلحہ ساز پلانٹ کو نشانہ بنایا
شائع 18 مئ 2024 01:08pm

اسرائیل کی مسلح افواج نے رسمی طور پر تسلیم کیا ہے کہ حماس نے اس کی حساس دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

حماس نے جنگ کے دوران اب تک اسرائیل کے اندر سب سے زیادہ فاصلے پر میزائلوں کا سراغ لگانے والے ایک بڑے غبارے کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے شمال مشرقی لبنان میں حماس کے ہتھیار بنانے والے ایک پلانٹ پر حملہ کیا ہے۔

روزنامہ ڈی ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا ہے کہ حماس نے بدھ کی شب حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج نے حساس تنصیب پر حملے کی اطلاع جمعرات کو دی۔

تنصیب کو حماس کے بھیجے ہوئے ڈرون سے نقصان پہنچا جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

حماس کے داغے ہوئے دوسرے ڈرون کو اسرائیلی فوج نے مار گرایا تھا۔ یہ علاقہ (لوئر گیلیلی) لبنان کی سرحد سے 35 کلو میٹر دور، گولانی جنکشن کے نزدیک ہے۔

میزائلوں کا سراغ لگانے کے لیے استعمال ہونے والے جس غبارے کو حماس نے نشانہ بنایا ہے اُسے ’اسکائی ڈیو‘ کہا جاتا ہے۔

دی اسکائی ڈیو ایئرو اسٹیٹ کو اسرائیل کی سرزمین پر داغے جانے والے میزائلوں اور ڈرونز کا سراغ لگانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ دو سال قبل لانچ کیا گیا تھا۔ یہ اب تک پوری طرح فنکشنل نہیں کیا جاسکا ہے اور اس کی کارکردگی کے حوالے سے سوال بھی اٹھائے جاتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

بیروت میں اسرائیلی حملے میں حماس کے نائب سربراہ سمیت 7 شہید

حماس کے حملے پر سعودی عرب، قطر سمیت عالمی ردعمل آگیا

HAMAS ATTACKS ISRAEL

MISSILE TRACKING BALLOON HIT

ATTACK ACKNOWLEDGED