بھارتی کھلاڑی روہت شرما معافی مانگنے پر مجبور ہو گئے
بھارتی کپتان اور بلے باز روہت شرما ان دنوں بھارتی سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا شکار ہیں، جبکہ کھلاڑی معافی مانگتے بھی دکھائی دیے ہیں، تاہم اب اس کی حقیقت بھی سامنے آ گئی ہے۔
حال ہی میں ممبئی انڈینز کے کھلاڑی روہت شرما کی جانب سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کے انداز میں درخواست کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفی کو بھی حیران و پریشان کر دیا ہے۔
ویڈیو کیمرہ مین کی جانب سے خاموشی سے بنائی جا رہی تھی، جس کا علم روہت شرما کو نہیں تھا۔
اس پر کھلاڑی کا ردعمل اور ان کے چہرے کے تاثرات اس بات کی ترجمانی کر رہے تھے کہ کیمرہ مین کے ساتھ گزشتہ تجربہ کچھ اچھا نہیں رہا ہے۔
روہت شرما آفیشل براڈکاسٹر کیمرہ مین سے درخواست کرتے دکھائی دے رہے تھے، اگرچہ یہ ایک دلچسپ اور مزاحیہ گفتگو تھی، تاہم ابتداء میں ایک سنجیدہ معاملہ معلوم ہو رہی ہے۔
سچن ٹنڈولکر کا بیٹا میچ کے دوران آپے سے باہر ہو گیا
روہت شرما اسٹیڈیم میں ہی دھول کلکرنی سے محو گفتگو تھے کہ اسی دوران کیمرہ مین نے کیمرہ روہت شرما کی طرف کر دیا، اگرچہ شروعات میں روہت کو اندازہ ہی نہیں تھا، کہ کیمرہ ان کی جانب ہے۔
تاہم مڑنے پر روہت شرما نے پہلے تو نظر انداز کیا، اور پھر اچانک انہیں یاد آہی گیا اور کیمرہ مین سے ہاتھ جوڑ کر کہنے لگے ’بھائی آڈیو بند کرو ہاں! ایک آڈیو نے میرا واٹ لگا دیا ہے۔‘
پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کا اضافہ، 2026 کا ایڈیشن کتنی ٹیموں پر مشتمل ہوگا؟
واضح رہے اس سے قبل کولکتہ نائٹ رائڈرز کے اسسٹنٹ کوچ ابھیشیک نائیر سے روہت شرما کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
اس ویڈیو میں روہت شرما اپنے آئی پی ایل کیرئیر اور ممبئی انڈینز میں آخری بار کھیلنے سے متعلق مبینہ طور پر بات چیت کر رہے تھے۔
بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی پاکستان آمد متوقع، پرفارم بھی کریں گے
تاہم اس ویڈیو کو بعدازاں کولکلتہ نائٹ رائڈرز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کرنا پڑا تھا، جبکہ روہت شرما کو بھی اس حوالے سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Comments are closed on this story.