Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سچن ٹنڈولکر کا بیٹا میچ کے دوران آپے سے باہر ہو گیا

ارجن ٹنڈولکر غیر ملکی کھلاڑی کو گیند مارنے لگے تھے
شائع 18 مئ 2024 11:58am
تصویر بذریعہ: بائیں طرف، ارجن ٹنڈولکر آسٹریلوی کھلاڑی کو بال مارنے کی کوشش کرتے ہوئے، دائیں طرف بھارتی میڈیا سے لی گئی تصویر
تصویر بذریعہ: بائیں طرف، ارجن ٹنڈولکر آسٹریلوی کھلاڑی کو بال مارنے کی کوشش کرتے ہوئے، دائیں طرف بھارتی میڈیا سے لی گئی تصویر

آئی پی ایل میچز میں جہاں تنازعات اور امپائرز کی کھلے عام چیٹنگ سامنے آ رہی ہے وہیں اب کھلاڑی بھی آپے سے باہر نظر آ رہے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی سابق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کے بیٹے کی جانب سے بالنگ کے دوران بلے باز کو گیند مارنے کی کوشش کی گئی ہے۔

سابق بھارتی کھلاڑی کے بیٹے کی حرکت پر نہ صرف ماہرین کرکٹ اسے بچکانہ عمل قرار دے رہے ہیں بلکہ والد کے پروفیشنل کیرئیر سے سیکھنے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔

جمعے کے روز لکھنؤ سپر جیانٹس اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ جاری تھا، جبکہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مارکس اسٹینس بلے بازی کا ؐظاہرہ کر رہے تھے۔

مودی سے ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی کرکٹر ورلڈ کپ سے باہر؟

جبکہ سچن کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر بالنگ کرا رہے تھے، تاہم سیکنڈ اوور کے دوران ارجن نے ایل بی ڈبلیو لیا، جسے تیسرے امپائر نے اوور ٹرنڈ کر دیا۔

جس پر بالر غصے لال پیلا دکھائی دیا، ممکنہ طور پر غصہ تھا جو کہ ارجن ٹنڈولکر نے بلے باز پر کچھ اس طرح نکالا کہ شائقین سمیت سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے۔

آسٹریلی بلے باز نے بال واپس ارجن کی جانب پھینکی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بال کیچ کرتے ہی ارجن نے بڑے ہی جارحانہ انداز سے اسے واپس بلے باز پر مارنے کی کوشش کی۔

ویرات کوہلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا؟

سوشل میڈیا پر ویڈیو پر دلچسپ اور تنقیدی تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا صارفین اسے پروفیشنلزم کے منافی بھی قرار دے رہے ہیں۔

IPL

Sachin Tendulkar

Match

arjun tendulkar

aggressive