Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مودی سے ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی کرکٹر ورلڈ کپ سے باہر؟

بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا گیا تھا
شائع 18 مئ 2024 11:35am
تصویر بذریعہ: بائیں تصویر، ویڈیو اسکرین شاٹ، بھارتی کھلاڑی کی وزیر اعظم سے ہاتھ ملانے سے متعلق ویڈیو کا حصہ
تصویر بذریعہ: بائیں تصویر، ویڈیو اسکرین شاٹ، بھارتی کھلاڑی کی وزیر اعظم سے ہاتھ ملانے سے متعلق ویڈیو کا حصہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شریاس ائیر کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں وہ نریندر مودی سے ہاتھ نہ ملاتے ہوئے دکھائی دیے۔

جس پر سوشل میڈیا پر کھلاڑی سے متعلق بحث چھڑ گئی ہے، نہ صرف سوشل میڈیا صارفین کھلاڑی کے ہاتھ نہ ملانے پر ڈراپ ہونے کی وجہ قرار دے رہے ہیں بلکہ کچھ اس ویڈیو کو ہی فیک قرار دے رہے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کی ہے۔

اس ویڈیو میں کے ایل راہول سمیت دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں، بھارتی وزیر اعظم اور امت شاہ نے کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا تھا۔

ویرات کوہلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا؟

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کے ایل راہول سے قبل شریاس ائیر تھے، جن سے مودی نے ہاتھ ملانا تھا تاہم نریندر مودی ہاتھ ملائے بغیر ہی آگے کو چل دیے، جس پر شریاس ائیر بھی دوسری طرف کو دیکھنے لگ گئے۔

جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کھلاڑی پر تنقید بھی کی جا رہی ہے، تاہم ایک حلقہ کھلاڑی کے حق میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔

اس سب میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس بات کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سالانہ بی سی سی آئی کے کانٹریکٹ سے شریاس ائیر کو ڈراپ کرنے کی وجہ نریندر مودی سے ہاتھ نہ ملانا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: قومی ٹیم کا اعلان کب کیا جائے گا؟

تاہم کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ اس ویڈیو کو ایڈیٹ کر کے وائرل کیا جا رہا ہے، شریاس ائیر والا پارٹ ہٹا دیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے ویڈیو آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں شریاس ائیر کو بھارتی وزیر اعظم سے ہاتھ ملاتے دیکھا گیا ہے۔

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی پاکستان آمد متوقع، پرفارم بھی کریں گے

واضح رہے شریاس ائیر نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں 500 سے زائد رنز بنائے تھے، جبکہ کولکتہ نائٹ رائڈرز کے اسکپر کو نکالے جانے پر شائقین کرکٹ بھی حیران دکھائی دے رہے ہیں۔

india

Narendra Modi

BCCI

Shreyas Iyer

drop

handshake