Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی طالب علم نے ہوائی فائرنگ کے مقام کی درست شناخت کرنے والا سافٹ وئیر تیار کرلیا

محمد علی کا تعلق مردان انجینیرنگ یونیورسٹی سے ہے، اسی جامعہ کے عادل باچا نے خود کار وھیل چیئر بھی بنالی
اپ ڈیٹ 18 مئ 2024 12:14pm
انجینئیر محمد علی کا بنایا گیا سافٹ وئیر سسٹم
انجینئیر محمد علی کا بنایا گیا سافٹ وئیر سسٹم

ایک پاکستانی طالبِ علم نے ایسا سوفٹ ویئر تیار کیا ہے جو فائرنگ کے مقام کی بہت تیزی سے درست نشاندہی کرتا ہے۔ محمد علی کا تعلق انجینیرنگ یونیورسٹی آف مردان سے ہے۔

محمد علی کی کاوش سے استفادہ کرنے کی صورت جرائم پر قابو پانے میں خاص مدد مل سکتی ہے کیونکہ پولیس کو فائرنگ کی درست لوکیشن فراہم کیے جانے سے ملزمان کا تعاقب زیادہ آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔

محمد علی کا کہنا ہے کہ اس کے تیار کردہ سوفٹ ویئر کی مدد سے پانچ سیکنڈ کے اندر فائرنگ کے مقام کی درست نشاندہی کی جاسکتی ہے۔

 سافٹ وئیر انجینئیر محمد علی
سافٹ وئیر انجینئیر محمد علی

گوگل میپ کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اپنا کام زیادہ آسانی سے اور بخوبی کر پائیں گے۔

 محمد علی کے بنائے گئے سافٹ وئیر کی کام کرتے ہوئے ایک جھلک
محمد علی کے بنائے گئے سافٹ وئیر کی کام کرتے ہوئے ایک جھلک

انجینیرنگ یونیورسٹی آف مردان کے ایک اور باصلاحیت طالب علم نے بجلی سے چلنے والی ایسی وھیل چیئر تیار کی ہے جسے صرف ذہن کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکے گا۔

عادل باچا کا کہنا ہے کہ یہ وھیل چیئر اُن افراد کے لیے تیار کی گئی ہے جن کا جسم فالج کے باعث حرکت نہیں کرسکتا۔ عادل باچا نے کہا کہ یہ وھیل چیئر اُن لوگوں کے لیے زیادہ کارگر ثابت ہوگی جو بول بھی نہ پاتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :

پشاوریونیورسٹی کےنابینا طلبعلم عمیر طیب کا شاندار کارنامہ

خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کے غیرمعمولی نتائج نے شبہات پیدا کردیے

FIRING LOCATION

SOFTWARE

MUHAMMED ALI

ENGINEERING UNIVERSITY OF MARDAN

WHEELCHAIR FOR THE PARALSYED