مسالوں کے بعد مزید بھارتی خوردنی اشیا پر بھی پابندی عائد
مسالحہ جات کے بعد مزید کئی انڈین پروڈکٹس پر بھی صحت کے خدشات کے پیش نظر ملک سے باہر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ان اشیاء میں پان، گٹکے، مٹھائیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں
پان، میں چونکہ سپاری ڈالی جاتی ہے اور اس کے اندر سرطان پیدا کرنے والے عناصر کی موجودگی کے باعث کئی ممالک میں اس کی فروخت ممنوع ہے۔
گٹکا ایک چبائے جانے والی تمباکو پروڈکٹ ہے، جس میں چھالیہ مکس ہوتی ہے، اس کو بھی صحت کے خطرات کے پیش نظر پابندیوں کا سامنا ہے۔
انڈیا کی کئی مٹھائیوں میں ٖآرٹیفیشل فوڈ کلرز کی اضافی مقدار استعمال ہوتی ہے، جس کے باعث ان پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔
کئی انڈین مسالحوں میں ملاوٹ کے خدشے کے پیش نظر بیرون ملک خریدو فروخت ممنوع ہے۔
اسٹریٹ فوڈز، جیسے پانی پوری اور چاٹ ہائیجین اور صفائی کے ایشو کی وجہ سے کئی ممالک میں بند ہے۔
ہوم میڈ اور محفوظ کئے گئے اچار بھی امپورٹیڈ فوڈ پروڈکٹس کے ضوابط کی وجہ سے دیگر کئی ممالک میں ممنوع ہیں۔
Comments are closed on this story.