Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹوئٹر کا بالآخر 18 سال بعد خاتمہ ہوگیا

ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر اعلان کر دیا
اپ ڈیٹ 18 مئ 2024 10:21am
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا

معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیٹر کا مکمل طور پر خاتمہ ہو گیا ہے، ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئیٹر کا نام و نشان ختم کرنے کے عزم کو یقین میں بدل دیا ہے۔

ٹوئیٹر خریدنے کے بعد سے ایلون مسک کی جانب سے اسے ری برانڈ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ شروعات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیٹر کی ایپ کے ڈیزائن کو تبدیل کیا گیا تھا۔

جس کے بعد اب اس کے یو آر ایل ”ٹوئیٹر ڈاٹ کام“ کو بھی تبدیل کر کے ”ایکس ڈاٹ کام“ کر دیا گیا ہے، جس کا اعلان ایلون مسک نے ایکس پر ہی کیا ہے۔

اپنے بیان میں ایلون مسک نے بتایا کہ تمام کور سسٹمز اب ایکس ڈاٹ کام پر میسر ہوں گے، جبکہ ٹوئیٹر ڈاٹ کام لنکس اب ایک ڈاٹ کام پر ری ڈائیریکٹ ہو جائیں گے۔

ساتھ ہی انہوں نے ایکس صارفین کو واضح بھی کیا کہ ہم یو آر ایل تبدیل کر رہے ہیں تاہم ایکس صارفین کی پرائیوسی اور ڈیٹا پروٹیکشن سیٹنگ پہلے جیسی ہی رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایلون مسک کی جانب سے ٹوئیٹر ویب سائٹ کو بھی ری برانڈ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف اب یہ صرف کمپنی نام تبدیل نہیں کر رہی ہے۔

مارک زکربرگ نے ایلون مسک سے حقیقی ریسلنگ کیلئے تیاری شروع کردی

بلکہ وہی چیز کر بھی رہی ہے۔ ٹوئیٹر نام اس لیے رکھا گیا تھا کیونکہ اس وقت میسجز کیریکٹر کی تعداد محض 140 تھی بالکل اسی طرح جیسے کہ پرندہ بولتے ہیں۔

تاہم اب آپ کچھ بھی پوسٹ کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ کئی گھنٹوں کی ویڈیوز کو بھی۔

جبکہ آنے والے دنوں میں ہم کمیونیکیشنز اور معاشی ورلڈ سے متعلق چیزیں بھی شامل کرنے جا رہے ہیں۔

ٹویٹر

Elon Musk

social media

X