Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زرتاج گل کیخلاف نازیبا الفاظ ، طارق بشیر چیمہ کی اسمبلی رکنیت معطل

رکنیت معطلی سے متعلق اسپیکر ایاز صادق کی قرارداد ایوان نے منظور کی
اپ ڈیٹ 18 مئ 2024 10:16am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

قومی اسمبلی میں زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر مسلم لیگ ق کے رکن طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے رواں سیشن تک کے لئے معطل کردی گئی۔

گزشتہ دنوں طارق بشیر چیمہ ، قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے بعد زرتاج گل کی نشست کی طرف بڑھے تھے اور انہوں نے زرتاج گل کو کچھ نا زیبا الفاظ کہے تھے۔ طارق بشیر چیمہ کے زرتاج گل کو کہے الفاظ پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان بھڑک اٹھے تھے۔ اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ ملاقات کرکے طارق بشیر چیمہ کی رکینت معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس میں طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطلی سے متعلق اسپیکر ایاز صادق کی قرارداد ایوان نے منظور کی۔

قرارداد میں ایاز صادق نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی میں ایک واقعہ ہوا جس سے بہت سے ارکان کی دل آزاری ہوئی، طارق بشیر چیمہ کو معطل کرنے کا سب کا متفقہ فیصلہ تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پیش آنے والے واقعے پر طارق بشیر چیمہ نے سنی اتحاد کونسل کی خاتون رکن سے معافی مانگ لی تھی جسے زرتاج گل نے قبول کرلیا تھا۔

Zartaj Gul

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council