Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کئی ہفتوں سے لاپتا ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے اداکار گھر واپس لوٹ آئے

اداکار نے گمشدگی کی وجہ بتا دی
شائع 18 مئ 2024 09:33am

رواں سال 22 اپریل کو لاپتہ ہونے والے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ (ٹی ایم کے او سی) کے اداکار گروچرن سنگھ جمعہ کو گھرواپس آگئے۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق وطن واپسی کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا جہاں انہوں نے حکام کو بتایا کہ وہ مذہبی سفر پر تھے۔

”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ کے اداکار گروچرن سنگھ لاپتہ

رپورٹ کے مطابق گروچرن سنگھ نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس افسروں کو بتایا کہ وہ امرتسر اور لدھیانہ سمیت کئی شہروں کے گردواروں میں ٹہرے تھے۔

تاہم، بعد میں انہیں احساس ہوا کہ انہیں گھر واپس جانا چاہئے، کیونکہ وہ اپنے اہل خانہ کو مطلع کیے بغیر غائب ہوگئے تھے۔

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ، سنگھ ایک فرقے کے پیروکار تھے، جو مراقبہ کرتا ہے۔ جبکہ اداکار نے مراقبہ کے لئے ہمالیہ جانے میں بھی دلچسپی ظاہر کی تھی۔

غور طلب بات ہے کہ، دہلی پولیس نے 26 اپریل کو اس کے والد ہرجیت سنگھ کی گمشدگی کی شکایت درج کرنے کے بعد اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔

کیا گروچن سنگھ نے خود اپنی گمشدگی کا منصوبہ بنایا تھا

سنگھ کے اہل خانہ نے پولیس سے شکایت میں کہا تھا کہ اداکار 22 اپریل کو رات 8:30 بجے ممبئی کے لئے روانہ ہوئے تھے اور تب سے لاپتہ تھے۔

انہیں آخری بار اسی دن رات 9 بج کر 14 منٹ پر بھارتی دارالحکومت کے پالم کے علاقے میں دیکھا گیا تھا، جبکہ ان کا نمبر 24 اپریل تک فعال تھا اور اسی سے متعدد ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

گروچن سنگھ نے 2020 تک مشہور ہندوستانی سیٹ کوم میں سوڈھی کا کردار ادا کرنے کے بعد شہرت حاصل کی۔

Celebrities

entertainment

lifestyle

show bizz