Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرے لیے کم سن لڑکیوں کے 28 رشتے آچکے، چاہت فتح علی خان

چاہت فتح علی خان نے بیان پر سوشل میڈیا صارفین بھی بول پڑے
شائع 18 مئ 2024 09:18am
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو/ سوشل میڈیا
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو/ سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر وائرل چاہت فتح علی خان جہاں صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں، وہیں اب ان کے انٹرویوز بھی وائرل ہو رہے ہیں۔

حال ہی میں گلوکاری کا مظاہرہ کرنے والے چاہت فتح علی خان کی جانب سے انٹرویو دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے شادی کے پروپوزلز سے متعلق انکشاف کیا۔

اگرچہ چاہت فتح علی خان کے گانے بے سرے ہوتے ہیں، تاہم اسے تفریح کے طور پر سوشل میڈیا صارفین ضرور لے لیتے ہیں۔

الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرنے والے چاہت فتح علی خان اگرچہ حصہ تو نہ لے پائے تاہم اپنی نجی زندگی سے متعلق انکشاف پر کافی خوش بھی دکھائی دیے۔

یوٹیوب چینل پر دیے گئے انٹرویو میں چاہت فتح علی خان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا، ہے کہ انہیں اس عمر میں بھی چھوٹی عمر کی لڑکیوں کے 28 رشتے آ چکے ہیں۔

’شو تو وڑ گیا‘، چاہت فتح علی خان کی مہوش حیات سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو وائرل

یوں تو ان کے گانے ہی سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں، تاہم اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین کے لیے یقین کرنا مشکل تھا۔

جس پر صارفین نے بھی دلچسپ تبصروں کا آغاز کر دیا، ایک صارف نے لکھا کہ خدارا گند کو پروموٹ کر کے مقبول نہ کیا کرو۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ انکل وہ آپ کے بیٹے کے لیے رشتے آئے ہوں گے، آپ کو غلط فہمی ہو گئی ہے۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ جھوٹ آف دی ڈے۔

social media

Wedding

Chahat Fateh Ali Khan

Marriage proposal