Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آغا علی نے اپنے فیصلے پر افسوس کا اظہار کر دیا

زندگی میں ٹوٹنے کے بعد دوبارہ جڑنے میں وقت لگتا ہے
شائع 18 مئ 2024 08:47am

آغا علی میڈیا انڈسٹری کے وہ اداکار ہیں، جو اپنی محنت اور عزم سے انڈسٹری میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے تنازعات کا ایک دور دیکھا ہے۔

اب چونکہ وہ زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں اور ایک معروف ادا کار کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں، تو لوگ انہیں ٹیلی ویژن اسکرین پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

وہ اپنی زندگی کے تجربات کے بارے میں عام طورپر شیئر کرتے رہتے ہیں، تاکہ لوگ ان کے تجربات سے سیکھ سکیں۔

آغا علی اپنے کام کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کی وجہ سے بھی خبروں میں ان رہے ہیں۔ اداکارہ سارہ خان سے بریک اپ سے لے کر حنا الطاف سے ان کی شادی تک، ان کی محبت کی زندگی کے بارے میں ہر چیز ہمیشہ عوام کی نظروں میں رہی ہے۔

آغا علی سے جب ایک ٹی وی شومیں، جہاں وہ مہمان تھے، پوچھا گیا کہ، کیا انہیں اپنی زندگی کے کسی فیصلے پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا، کہ ہاں انہیں کچھ پچھتاوے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار اور تعلقات میں انسان ایسے فیصلے کرتا ہے، جو انہیں وقت پر خوش کرتے ہیں، لیکن وقت کے ساتھ چیزیں بدل سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہاں زندگی میں کسی افسوسناک چیز سے گزرنے کے بعد انسان ٹوٹا ہوا محسوس کرتا ہے اور اسے جڑنے میں وقت لگتا ہے۔ جو چیز سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے وہ مستقبل میں ایک بار پھر اسی طرح کا فیصلہ کرنے کا آپ کا فیصلہ ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz