Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی جی آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، نیا آئی جی کون ہوگا؟

ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کا تبادلہ بھی کردیا گیا
شائع 17 مئ 2024 11:50pm

انسپکٹر جنرل (آئی جی ) آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ گریڈ 20 کے عبدالجبار کو نیا آئی جی آزاد کشمیر تعینات کر دیا گیا۔

دوسری جانب آئی جی آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ ایف آئی اے میں تعینات گریڈ 20 کے افسر عبدالجبار کو آئی جی آزاد کشمیر تعینات کردیا گیا۔

گریڈ 20 کے عبدالجبار نوٹیفکیشن سے قبل ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون تعینات تھے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کا تبادلہ بھی کردیا گیا، اس حوالے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد ندیم بخاری کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔

azad kashmir

Muzaffarabad

IG AZAD KASHMIR

sohail habib tajik