Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور کے نوجوان پر چیتے کا حملہ، ویڈیو وائرل

گھروں میں خوانخوار جانور پالنا کسی کے لیے بھی خطرہ کھڑا کرسکتے ہیں
شائع 17 مئ 2024 11:21pm

گھروں میں خوانخوار جانور پالیں لیکن احتیاط تدابیر اپنانے سے بھی گریز نہ کریں کیونکہ حال ہی میں ایک پاکستانی کانٹینٹ کریٹر پر چیتے نے حملہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نعمان حسن نامی پاکستانی کانٹینٹ کریٹر جنہوں نے اپنے گھر میں شیر، مگرمچھ اور سانپ جیسے کئی خطرناک جانور پال رکھے ہیں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نعمان ایک شخص کے ساتھ صوفے پر بیٹھے ہیں اور ان کے ساتھ چیتا بھی موجود ہے۔

جیسے ہی نعمان چیتے کےسر پر ہاتھ پھیر کر پیار کرتے ہیں تو اچانک چیتا ان کے کان پر پنجہ مارا دیتا ہے جس کے بعد وہ اٹھ کھڑے ہو جاتے ہیں ۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شکر کریں چیتے نے صرف پنجہ مارا ہے، کاٹا نہیں۔

واضح رہے کہ نعمان حسن کے انسٹاگرام پر 2 ملین سے زیادہ فالوورز اور یوٹیوب پر 9.35 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

Youtuber

Pakistani Youtubers

Tiger Attack