Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عائزہ خان فالورز کی ریس میں سب سے آگے

اداکارہ انسٹاگرام پر سب زیادہ فالورز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر سب زیادہ فالورز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں۔

عائزہ خان کے پاس گذشتہ چند سالوں سے سب سے زیادہ فالورز ہونے کا اعزاز تھا جس کے بعد اُن کی تعداد کم ہوگئی تھی اور اداکارہ ہانیہ عامر کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد عائزہ خان کے فالوورز سے زیادہ ہوگئی تھی۔

لیکن ایک بار پھر دانش تیمور کی اہلیہ عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالورز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

صرف چند دنوں میں ہی عائزہ خان نے دوبارہ برتری حاصل کرلی اور اب ان کے فالوورز کی تعداد 14 ملین ہوگئی ہے۔ جبکہ اداکارہ ہانیہ عامر کے فالوورز کی تعداد 3.9 ملین ہے اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

کیا عائزہ خان شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی ہیں ؟

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم بالخصوص انسٹاگرام پر پاکستانی فنکاروں کی جانب سے متحرک نظر آنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ پراجیکٹس ملنے کا موقع مل سکے۔

Lollywood

Industry

Pakistani Actors