Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

19 گریڈ کی ہیڈ مسٹریس نقل کرواتے ہوئے پکڑی گئی

ہیڈ مسٹریس کے خلاف کارروائی کےلئےسیکریٹری کوخط لکھ دیا،ڈائریکٹراسکولز
شائع 17 مئ 2024 09:53pm
فائل- فوٹو
فائل- فوٹو

کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں گریڈ 19 کی ہیڈ مسٹریس نقل کرواتے پکڑی گئی۔

گلشن اقبال میں ملت گورنمنٹ اسکول میں ڈائریکٹراسکولزنے امتحانات کا جائزہ لینے کے لئے اچانک دورہ کیا تو ہیڈمسٹریس،سینٹرکی سپرنٹنڈ نٹ طاہرہ نقل کرانے میں مصروف تھیں۔

ڈائریکٹراسکولزیارمحمد بالادی کے مطابق امتحانی مرکزمیں پرائیوٹ عملہ تعینات تھا۔ طالبعلموں سے نقل کے پیسے وصول کئے جارہے تھے۔

ڈائریکٹراسکولز کا مزید کہنا تھا کہ امتحانی مراکزعملے کوتبدیل کردیاگیا ہے جبکہ ہیڈ مسٹریس کے خلاف کارروائی کے لئے سیکریٹری کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔

karachi

matric exams

Cheating

CHEATING MAFIA