جن اضلاع میں سوئی گیس کی سہولت نہیں وہاں اپل پی جی پلانٹ لگائے جائیں گے،قرارداد منظور
بلو چستان اسمبلی کے اجلاس میں مطالبہ کیا کہ عوام کو سستے اور ماحول دوست ایندھن کی فراہمی ممکن بنانے کے لئے جن اضلاع میں سوئی گیس کی سہولت نہیں وہاں فوری طور پر اپل پی جی پلانٹ لگائے جائے ایوان نے خاران میں میڈیکل کالج کے قیام کی قرار داد بھی منظور کرلی
بلو چستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں زوب میں فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی گئی ایوان میں خاران میں میڈیکل کالج تعمیر کرنے کی قرار داد رکن اسمبلی غلام دستگیر بادینی نے پیش کی جسے منظور کرلیا گیا ۔
بلو چستان اسمبلی کے اجلاس میں سوئی گیس کی قلت اور سستے ایندھن کی فراہمی سے متعلق قرار داد رکن اسمبلی اسد بلوچ نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ جن اضلاع میں سوئی گیس کی سہولت دستیاب نہیں وہاں فوری طور پر ایل پی جی پلانٹ لگا کر سستے اور ماحول دوست ایندھن کی فراہمی ممکن بنانے کے لئے ایل پی جی پلانٹ لگانے جائے اس قرار داد کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے بھی قرار داد کی حمایت کی اور کہا کہ یہ قرار داد پورے ایوان کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی جائے ۔
ایوان میں اپوزیشن لیڈر یونس زہری رکن اسمبلی زابد ریکی نے کہا کہ بیورو کریسی فیصلہ سازی کے عمل میں ایوان کو نظر انداز کررہی ہے لیویز ایریا کو پولیس میں ضم نہ کیا جائے یہ تجربہ ماضی میں بھی ناکام ہوچکاہے ساٹھ ارب روپے کے بجٹ میں لیویز کو صرف اٹھارہ ارب ملتے ہیں لیکن امن وامان کی صورتحال پولیس ایریا سے بہترہے۔
دوران اجلاس اسپیکر خالق اچکزئی نے کہا کہ رولنگ کے باوجود ایوان میں محکموں کے سیکٹری صاحبان نہی ائے اجلاس جاری تھا کہ کورم پورا نہ ہونے کی نشان دہی کردی گئی جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس بیس مئی کی صبع گیارہ بجے تک ملتوی کردیا ۔
Comments are closed on this story.