Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا عائزہ خان شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی ہیں ؟

انہوں نے یہ پیغام گذشتہ برس نومبر 2023 میں ایک انسٹا اسٹوری کے ذریعے دیا تھا
شائع 17 مئ 2024 06:00pm

پاکستان شوبز کی مقبول اداکارہ عائزہ خان سے متعلق سوشل میڈیا پر ڈرامہ انڈسٹری چھوڑنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

اداکارہ کےمشہور ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ کی آخری قسط نشر ہونے والی ہے۔ اس حوالے سے عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ ’جان جہاں‘ ان کا آخری پراجیکٹ ہے۔

انہوں نے یہ پیغام گذشتہ برس نومبر 2023 میں انسٹا اسٹوری کے ذریعے دیا تھا جس میں انہوں نے انڈسٹری سے ممکنہ علیحدگی کی طرف اشارہ کیا تھا۔

خبریں زور پکڑنے کے بعد ان کے پرستار تجسس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان کے مستقبل کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب بھی ہیں۔

تزین حسین نے والد طلعت حسین کی بیماری کے والدہ پر اثرات شیئر کیے

سال 2013 کے بلاک بسٹر ڈرامہ ’پیارے افضل‘ میں عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی بطور جوڑی کاسٹ کیے گئے تھے اور اب 10 سال بعد دونوں ایک ساتھ بطور جوڑی ’جانِ جہاں‘ میں نظر آرہے ہیں۔

وزیر اعلی بلوچستان نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول واقعہ پرماہرہ خان سے معافی مانگ لی

لیکن ڈرامہ سیریل جانِ جہاں کے بعد وہ کسی اور پراجیکٹ کا حصہ بنیں گی یا نہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ مگر ان کے بیان نے مداحوں کو گہری پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

Lollywood

entertainment