Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ بات کہہ کر تھک گئے ہیں کہ اس بار ورلڈ کپ ضرور جیتیں گے ، شاہین آفریدی کا بیان وائرل

فٹنس بھی بہتر ہے، اعلیٰ نتائج حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں اور موڈ بھی اچھا ہے، فاسٹ باؤلر شاہین
شائع 17 مئ 2024 05:52pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ جیتنے کے لئے پر عزم نظر آ ئے ، کہا کہ شائقین کرکٹ کر یہ کہہ کہہ کر تھک چکے ہیں کہ اس بار ہم ورلڈ کپ جیتیں گے۔

ایک بوڈ کاسٹ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ اس بار ہم ورلڈ کپ جیتیں گے لیکن اس بات ہم انشاء اللہ ضرور ورلڈ کپ اپنے نام کریں گے۔ اور یہ بات شائقین کرکٹ کو کہہ کہہ کے تھک چکے ہیں۔

فاسٹ باؤلر نے یہ بیان میں کہا کہ فٹنس بھی بہتر ہے، اعلیٰ نتائج حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں اور موڈ بھی اچھا ہے۔ ڈریسنگ روم کا ماحول بہت خوشگوار ہے۔

شاہین آفریدی کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اس بار ہم کی فاتح قرار پائیں گے۔

6 میچوں کی وائٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلیا نے پاک فینز زون بنانے کا اعلان کردیا

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ہمارا کام اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے قوم میں خوشیاں بانٹنا ہے۔ ہم لوگوں کو کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں کہ ہم ورلڈ کپ جیتیں گے لیکن اس بار ہم یہ ایونٹ ضرور جیتیں گے۔

Shaheen Shah Afridi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Pakistani Cricketer