Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس کی بیرون ملک روانگی، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے

جسٹس منیب اختر کل قائم قام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
شائع 17 مئ 2024 05:26pm

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 25 مئی تک بیرون ملک دورہ کریں گے، ان کے غیر ملکی دورے کے سبب جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 25 مئی تک ملک سے باہر ہوں گے، سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ بھی پہلے سے ہی بیرون ملک دورے پر ہیں۔

چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں جسٹس منیب اختر کل ہی بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں دن ساڑھے 10 بجے ہوگی، جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ دو ہفتوں کے لیے آج بیرون ملک روانہ ہوں گے

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء بھی شرکت کریں گے جبکہ غیر ملکی دورے سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا۔

واضح رہے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کل آذربائیجان جا رہے ہیں، جہاں وہ ای سی او ممالک کی چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

صدر مملکت نے جسٹس سردار طارق کی بطور قائم مقام چیف جسٹس تقرری کی منظوری دے دی

یاد رہے کہ چیف جسٹس کے بعد منصور علی شاہ سینئرترین جج ہیں تاہم وہ بھی بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، لہٰذا جسٹس منیب اختر کل قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

cheif justice pakistan

Chief Justice Qazi Faez Isa

justice muneeb akhtar

caretaker cheif justice of pakistan