Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیف علی خان کی پرورش پر ماں کو پچھتاوا کیوں ہے؟

انٹرویو کے دوران شرمیلا ٹیگور نے اعتراف کر لیا
شائع 17 مئ 2024 04:00pm
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا

بھارتی اداکاروں سے متعلق دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ بھی لیتی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی جانب سے اپنی اولاد سے متعلق ایک ایسا انکشاف اور اعتراف بھی کر دیا ہے، جو کہ سب کو حیران کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سیف علی خان کی والدہ اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا شدید پچتھاوا ہے کہ سیف کے شروعاتی بچپن میں اسے وقت نہیں دے سکی تھی۔

شرمیلا ٹیگور کا مزید کہنا تھا کہ سوہا علی خان اور صباء پٹودی کے ساتھ ان کا تجربہ صحیح تھا، شرمیلا ٹیگور کا کہنا تھا کہ جب سیف پیدا ہوا تو میں ان دنوں کافی مصروف تھی، میں دو دو شفٹوں میں کام کیا کرتی تھیں۔

یہاں تک کہ سیف کی 6 سال کی عمر تک، میں غیر حاضر رہی۔ مگر مجھے نہیں لگتا ہے کہ میں مکمل وقت دینے والی ماں ہوں۔ میرے شوہر اس وقت موجود تھے، مگر میں نہیں۔

سینئر اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جب میں ماں بنی تو میری خواہش تھی کہ اولاد کو کھانا کھلاؤں، نہلاؤں، اور سب کچھ کروں مگر یہ پینڈولم کی دوسری سائڈ ہے۔

ساتھ ہی اعتراف کرتے ہوئے شرمیلا ٹیگور کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں کچھ غلطیاں کیں ہیں۔

Bollywood actress

Mother

Saif Ali Khan

sharmila tagore

mistake