Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی 1.45 روپے مہنگی کرنے کی تیاری، حیسکو پر چیئرمین نیپرا برہم

ملک بھر میں نیٹ میٹرنگ بڑھ گئی تو گرڈ سے بجلی کون خریدے گا، نیپرا کے تحت سماعت میں سوال
شائع 17 مئ 2024 03:16pm

نیپرا میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر1 روپے 45 پیسے فی یونٹ کا بوجھ پڑے گا۔ اطلاق جولائی سے ستمبر تک ہوگا۔

سماعت کے دوران ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ایسی شکایات آرہی ہیں کہ سُن کر شرم آجاتی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین وسیم مختار کا کہنا ہے کہ حیسکو کے خلاف فیصلے میں نوٹ خود لکھوں گا۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے نمائندے نے مہنگی بجلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ان حالات میں صنعتیں تباہ ہوجائیں گی۔

پاورڈویژن حکام نے اضافے کا اطلاق فوری طور کرنے سے متعلق سماعت کی۔ سماعت کے دوران سوال اٹھایا گیا کہ نیٹ میٹرنگ بڑھنے سے گرڈ سے بجلی کون خریدے گا۔

صارفین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جب ہمارے پاس نیٹ میٹرنگ کا معاملہ آئے گا تودیکھ لیں گے۔ نیپرا حکام نے بتایا کہ ملک میں نیٹ میٹرنگ 2 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ چئیرمین نیپرا نے کہاکہ حیسکو نیپرا اتھارٹی کوانتہائی اقدام پرمجبورکر رہی ہے۔ چیئرمین نیپرا نے پاورڈویژن کو حیسکو کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

Net Metering

WHO TO TAKE GRID

HEARING IN NEPRA

COMPLAINTS ABOUT HESCO