Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون پولیس افسر کو نامناسب حرکت کرنا مہنگا پڑ گیا

بھارتی گلوکار کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے
شائع 17 مئ 2024 03:07pm
تصویر بذریعہ: ویڈیو اسکرین شاٹس/ بھارتی میڈیا، خاتون پولیس اہلکار گلوکار سے ملنے اسٹیج پر چڑھ گئی
تصویر بذریعہ: ویڈیو اسکرین شاٹس/ بھارتی میڈیا، خاتون پولیس اہلکار گلوکار سے ملنے اسٹیج پر چڑھ گئی

بھارت میں خاتون پولیس اہلکار کو گلوکار کا بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا ہے، ادارے نے خاتون پولیس اہلکار کو ہی معطل کر دیا ہے۔

حال ہی میں بھارت سے ایک ایسی ہی خبر نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، جہاں خاتون پولیس اہلکار اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اپنے پسندیدہ گلوکار سے اپنے پسندیدگی کا اظہار کچھ اس طرح کر گئیں کہ ان کے لیے ہی مشکل کھڑی ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست آسام کے علاقے شابوا میں ایک پروگرام منعقد تھا۔

جہاں خاتون ہوم گارڈ کی جانب سے تقریب کے دوران مقامی گلوکار زوبین گارگ کا بوسہ لیا گیا تھا۔

تاہم واقعے کی ویڈیو گزشتہ دنوں وائرل ہو گئی تھی، جس کے بعد ادارے کی جانب سے خاتون پولیس اہلکار کو رولز کی خلاف ورزی اور سیکیورٹی نارمز کے منافی عمل پر سخت ایکشن لیا گیا ہے اور معطل کر دیا گیا ہے۔

جس پر گلوکار کی جانب سے ردعمل میں کہنا تھا کہ مجھے علم ہے کہ یونی فارم کے ساتھ کچھ نارمز ہوتے ہیں تاہم محبت تو محبت ہی ہے، اور اسے سزا دینا ٹھیک نہیں۔

جبکہ گلوکار نے خاتون پولیس اہلکار کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاتون کے عمل کو غلط قرار دیا جا رہا ہے، وہیں پولیس ادارے پر بھی تنقید کی جا رہی ہے، اور فیصلے کو زیادتی قرار دیا جا رہا ہے۔

india

Suspend

police

Women

Kiss

BOLLYWOOD NEWS