Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قرضوں کا سود وفاق کی خالص آمدن سے 205 ارب روپے زیادہ، آئی ایم ایف کا اخراجات میں کمی کا مطالبہ

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان نئے بیل آؤٹ پیکیج پر مذاکرات جاری
شائع 17 مئ 2024 03:03pm

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان نئے بیل آؤٹ پیکیج پر مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذمہ قرضوں پر سود معیشت پر بھاری بوجھ بن گیا ہے، سود کی ادائیگی وفاقی حکومت کی خالص آمدن سے بھی بڑھ گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ قرضوں کا سود وفاقی حکومت کی خالص آمدن سے 205 ارب روپے زیادہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پہلے 9 ماہ قرضوں پر 5 ہزار 518 ارب روپے سود ادا کیا گیا، جب کہ جولائی تا مارچ خالص آمدن 5 ہزار 313 ارب روپے ہوئی۔

سود کی ادائیگی کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال قرضوں پر سود 9 ہزار 787 ارب روپےتک جائے گا۔

economic crisis

Pakistan Inflation

New IMF Program