Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اپنے موپ کوچمکداراورصاف رکھنے کی چند تجاویز

باقاعدگی سے دھونے سے بیکٹیریا کو بھی روکا جاسکتا ہے
شائع 17 مئ 2024 02:03pm
دی نیویارک ٹائمز
دی نیویارک ٹائمز

اگرچہ آپ کے موپ کی صفائی آپ کے دن کی خاص بات نہیں ہوسکتی ہے ، لیکن یہ صاف اور منظم گھر کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے۔

باقاعدگی سے اپنے موپ کو صاف کرنے سے نہ صرف اس کی عمر میں اضافہ ہوتا ہے، بلکہ بیکٹیریا کو بھی روکا جاسکتا ہے۔

عام طور پر ، ہر استعمال کے بعد گیلے موپ کوفوری دھونا کافی ہوتا ہے، جبکہ گرد والے موپ کو صرف ہلا کر صاف کیا جاسکتا ہے۔ تاہم ، کبھی کبھاراچھی صفائی بھی ضروری ہے۔

اپنے موپ کو مؤثر طریقے سے صاف کرنے پر آپ کی رہنمائی کرنے کے لئے یہاں کچھ تجاویز ہیں۔

سرکہ سے اپنے موپ کو صاف کریں

ایک بالٹی کو گرم پانی سے بھرلیں ، اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ اتنا ہی گرم ہو، جتنا آپ برداشت کر سکتی ہوں۔

صفائی کی طاقت کو بڑھانے کے لئے، گرم پانی کے محلول میں سفید سرکہ شامل کریں، جو موپ فائبر میں پھنسے چکنائی اور تیل کو ہٹانے میں مدد کرتا ہے۔

موپ کو سرکے سے بھرے پانی میں ڈبو دیں اور اسے تقریبا پانچ منٹ تک بھگو نے دیں۔

ایک بار بھیگ جانے کے بعد ، موپ کو بہتے پانی کے نیچے اچھی طرح دھوئیں، جب تک کہ پانی صاف نہ ہوجائے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گندگی اور سرکہ کے تمام نشانات دور ہوگئے ہوں۔

ڈش صابن اور بلیچ سے اپنے موپ کو صاف کریں

ڈش صابن اور پانی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے خشک موپ کو صاف کرنے کے لئے گرم پانی سے بھری بالٹی تیار کریں اور صابن کا محلول بنانے کے لئے لیکویڈ ڈش صابن یا کپڑے دھونے کا ڈٹرجنٹ شامل کریں۔

موپ ہیڈ کو اس مکسچرمیں ڈبو دیں ، اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ مکمل طور پر ڈوب گیا ہے۔ صابن کو موپ ہیڈ کے ریشوں میں کام کرنے کے لئے اپنے ہاتھوں کا استعمال کریں ، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر حصہ اچھی طرح سے کورہے۔

صابن لگانے کے بعد ، صابن کے تمام نشانات کو دور کرنے کے لئے صاف پانی کے نیچے موپ کو دھوئیں۔ موپ کو آئندہ استعمال کے لئے مکمل طور پر خشک ہونے دیں۔

اپنے موپ کو لیموں سے صاف کریں

ایک بالٹی کو گرم پانی سے بھریں اور ایک یا دو لیموں کا رس شامل کریں (لیموں کے چھلکےسےباورچی خانہ صاف کریں)۔ اضافی صفائی کی طاقت اور خوشگوار خوشبو کے لئے لیموں کے ٹکڑے شامل کریں۔

موپ کو لیموں سے بھرے پانی میں ڈبو دیں اور اسے تقریبا 10-15 منٹ تک بھگو ئے رکھیں۔ لیموں کی تیزابی خصوصیت گندگی دور کرنے میں مدد دیتی ہے، جبکہ اس کی ترش خوشبو موپ میں تازگی بخش خوشبو چھوڑتی ہے۔

اگر ضرورت ہو تو موپ کو آہستہ آہستہ صاف کرنے کے لئے اسکربنگ برش یا اپنے ہاتھوں کا استعمال کریں ، ضدی داغوں پرزیادہ توجہ مرکوز کریں۔

بھگونے اور اسکرب کرنے کے بعد، موپ کو بہتے پانی سےدھوئیں، تاکہ باقی لیموں کا رس اور گندگی کے ذرات ختم ہوجائیں۔ موپ کو مکمل طور پر خشک ہونے تک ہوادار جگہ پر لٹکا دیں۔

lifestyle

cleaning

WORKING WOMEN