Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خفیہ کیمرے میں بلی نومولود کے ساتھ کیا کر رہی تھی؟ سوشل میڈیا صارفین بھی حیران

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
شائع 17 مئ 2024 01:51pm
تصویر بذریعہ: انٹر نیٹ/ ویڈیو اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: انٹر نیٹ/ ویڈیو اسکرین شاٹ

پالتو جانور جہاں گھر کے افراد کی توجہ سمیٹ لیتے ہیں وہیں نومولود بچے بھی بلی اور کتوں سے خوب کھیل رہے ہوتے ہیں، تاہم بڑوں کی غیر موجودگی میں یہ بلی اور کتے نومولود بچوں کے ساتھ کیا کرتے ہوں گے؟ کیا کبھی آپ نے سوچا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی، جس میں ایک کمرے میں موجود خفیہ کیمرے نے وہ سب ریکارڈ کیا جو کہ شاید کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہو۔

ایک ایسی ہی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے، جہاں گھروں میں موجود پالتو بلیاں نومولود بچوں کے پاس موجود تھیں۔

اس ویڈیو کلپ میں مختلف واقعات کا تذکرہ کیا گیا ہے جو کہ مختلف سالوں میں سامنے آئیں، جہاں ایک طرف نومولود بچہ رو رہا ہے، وہیں بلی اس بچے کے پاس پہنچ جاتی ہے، بلی کا انداز کچھ یوں معلوم ہو رہا تھا گویا وہ خود بھی نومولود بچے کو لے کر پریشان ہے، اور اسکی روتی آواز اسے مزید پریشان کر رہی ہے۔

یہی وجہ تھی کہ بلی نے فورا نومولود کی توجہ حاصل کرنے اور اسے بہلانے کی کوشش کی، جس میں کچھ حد تک بلی کامیاب بھی دکھائی دی۔

دوسری جانب اسی ویڈیو میں دوسرے کلپ میں بھی کچھ ایسا ہی دکھایا گیا ہے، جہاں بلی ایک گیلری میں موجود نومولود کے ہاتھ کو ہٹا رہی تھی، ابتدائی طور پر یوں معلوم ہو رہا تھا کہ گویا بلی بچے پر حملہ آور ہو۔

تاہم بلی دراصل اس نومولود بچے کو گرل کے پاس جانے نہیں دے رہی تھی، یہی وجہ تھی کہ نومولود اس بلی کی مزاحمت پر آگے نہیں جا پا رہا تھا۔عین ممکن ہے کہ بلی خطرے کو بھانپ گئی ہو اور وہ صورتحال کے پیش نظر اس طرح ردعمل دے رہی ہو۔

جبکہ اسی ویڈیو میں ایک کلپ میں یوں معلوم ہو رہا تھا جیسے کہ بلی گلابی شرٹ پہنے نومولود پر حملہ آور ہوئی ہو، جبکہ بلی نومولود کی کمیز کو بھی کھینچتی ہوئی دکھائی دی، لیکن اس واقعے کی حقیقت برعکس تھی۔

بلی دراصل گیلری سے نومولود کو بچا رہی تھی، تاکہ وہ منزل سے نیچے نہ گرے، اس صورتحال میں نومولود کی جان کو بھی خطرہ لاحق تھا، یہی وجہ تھی کہ نومولود کو بلی پیچھے دکھیلنے کی کوشش کرتی رہی۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپی اور حیرانگی کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے، کیونکہ عام طور پر پاکستانی سماج میں بلیوں کو اگرچہ پالتو سمجھا جاتا ہے، تاہم نوکیلے دانت اور ناخن کی بنا پر انہیں خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔

تاہم اس پالتو جانور کو اس حد تک سمجھ بوجھ ضرور معلوم ہو ہی ہے کہ وہ نومولود بچوں کو کسی بھی مشکل سے نکالنے کی کوشش ضرور کر سکتا ہے۔

اگرچہ یہ ویڈیو پرانی ہے، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی توجہ ایک بار پھر حاصل کر رہی ہے، جبکہ صارفین کی حرانگی کا باعث بھی بن رہی ہے۔

Viral Video

social media

Newborn Baby

Cats