جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول دھماکے سے اڑا دیا گیا
اسکول زیرتعمیر تھا، دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی، ذرائع
جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر گرلز اسکول کو نا معلوم افرد نے دھماکے سے اڑا دیا۔
ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا کے گاؤں ڈبکوٹ میں زیرتعمییر گرلز اکیڈمی کو رات کے وقت دھماکہ سے اڑایا گیا۔
دہشتگردوں کے ہاتھوں اسکول منہدم، طالبات کی آنکھیں نم ہوگئیں
ذرائع کے مطابق زیرتعمیر بلڈنگ کے دو کمروں کو نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گرلز اکیڈمی غیرسرکاری مقامی تنظیم کے تعاون سے تعمیر کی جارہی تھی جبکہ 20 مارچ کو گرلز اکیڈمی کا افتتاح کیا گیا تھا۔
غیرسرکاری تنظیم سربراہ کے مطابق کچھ نہیں معلوم یہ کس کی جانب سے اور کیوں کیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
North Waziristan
School Blast
girl school
مقبول ترین
Comments are closed on this story.