Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ فائنل، کون کون شامل

دورہ انگلینڈ پر گئے حسن علی، سلمان آغا اور محمد عرفان ڈراپ ہوگئے، ذرائع کا دعویٰ
شائع 17 مئ 2024 12:25pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 15رکنی قومی اسکواڈ فائنل کر لیا گیا تاہم اعلان 22 مئی کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے غیر اعلانیہ 15 رکنی قومی اسکواڈ میں دورہ انگلینڈ پر جانے والے 18 رکنی اسکواڈ میں سے3 کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حارث رؤف کے فٹ ہونے کے بعد متبادل حسن علی اسکواڈ سے ڈراپ ہوگئے، جب کہ سلمان علی آغا اور محمد عرفان کو بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، تاہم یہ تینوں ورلڈ کپ کے ریزرو کھلاڑی ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ 15رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم ، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مجوزہ حتمی اسکواڈ ہی کھیلے گا، حارث رؤف کو بھی میچ پریکٹس کے لئے کھلایا جائےگا۔

واضح رہے کہ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان 22 مئی کو پہلےٹی ٹوئنٹی کے بعد کیا جائےگا، ورلڈ کپ کےلیے ٹیموں کے اعلان کی آخری تاریخ 24 مئی ہے۔

babar azam

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

t20 world cup 2024