Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کانز فلم فیسٹیول 2024 میں ایشوریہ رائے بچن کی پہلی جھلک جاری

سابق مس ورلڈ نے چوٹ کے باوجود سیاہ گاؤن پہن رکھا تھا
شائع 17 مئ 2024 11:59am

فرانس: کانز فلم فیسٹیول 2024 میں سابقہ مِس یونیورس اور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن نےدھماکہ خیزانٹری دی۔

فرانس کے شہر کان میں دنیا کے سب سے بڑے 77ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسرز شرکت کر رہے ہیں۔

ماہرہ خان کانز فیسٹیول میں

اس فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے بھی شرکت کی۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایشوریا رائے بچن کی کانز فلم فیسٹیول کے ریٹ کارپٹ پر واک کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

اس طرح ایشوریا رائے بچن کے تمام مداح،جو 77 ویں کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ ایونٹ میں سابق مس ورلڈ کو اپنا جادو بکھیرتے ہوئے دیکھنے کے لئے سانس روک کر انتظار کر رہے تھے، کا انتطار ختم ہوگیا۔

اس میگا ایونٹ میں ایشوریا رائے بچن نے کانز 2024 میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے معروف برانڈ ”فالگونی شین“ کا تیار کردہ خوبصورت گاؤن زیب تن کیا۔

اداکارہ کے گاؤن کا رنگ سیاہ تھا جس کی ٹیل سفید رنگ سے تیار کی گئی تھی جبکہ ٹیل پر گولڈن رنگ کی خوبصورت ’تھری ڈی‘ تتلیاں بھی بنی ہوئی تھی جس سے ایشوریا رائے بچن کے گاؤن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہورہا تھا۔

ہاتھ کی چوٹ کے باوجود اپنے پوز اور اپنی خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ ریڈ کارپٹ کو ہلا کر رکھ دیا۔

تصویروں میں ان کے ہاتھ پر سفید پٹی واضح طور پر نظر آتی ہے جسے انہوں نے اپنے لباس کا حصہ بنایا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ آرادھیا بچن بھی کالی ہوڈی اور پتلون پہن کر اپنی والدہ کے ساتھ چل رہی تھیں۔

یاد رہے کہ کانز فلم فیسٹیول 25 مئی تک جاری رہے گا،تقریب کے اختتام میں بہترین فلم کو پام ڈی اور ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

گزشتہ رات ایشوریہ رائے بچن اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ تقریب میں شرکت کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔

Bollywood actress

entertainment

lifestyle

showbiz celebrities