Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

زیادہ آم کھانے کے سائیڈ افیکٹس

آم کا زیادہ کھانا فائدہ نہیں نقصان دے سکتا ہے
شائع 17 مئ 2024 11:20am

اس میں کوئی شک نہیں کہ آم، مزیدار اور غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں، مگر ان کا زیادہ کھانا، آپ کے جسم پر کچھ منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

مہاسے

آم میں چونکہ شکر کے زہادہ اجزاء موجود ہوتے ہیں، اسلیے یہ چہرے پر کیل مہاسوں کا سبب بن سکتے ہیں۔،جو کہ جلد کی سوزش اور چکناہٹ کی پیداوار میں اضافہ کر کے ان مہاسوں کی مزید خرابی کا باعث بن سکتے ہیں۔

وزن میں اضافہ ہونا

آم میں قدرتی شکر کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے اسے زیادہ کھانے سے وزن میں اضافہ ہو سکتا ہے، خصوصا سست طرز زندگی کے حامل افراد کے لیے۔

ہاضمے کے ایشو

بہت زیادہ آم کھانا ہاضمے کی بے آرامی، جیسے، پیٹ کا پھولنا، گیس، اور ڈائریا کی وجہ بن سکتا ہے، خصوصا جب آپ فائبر کی زیادہ مقدار نہ لے رہے ہوں۔

بلڈ شوگر بڑھاتا ہے

آم میں موجود شکر کی مقدار، جسم میں بلڈ شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافہ کرتی ہے، جوکہ ذیا بیطس یا انسولین کی مزاحمت جیسے مسائل پیدا کرسکتی ہے۔

تیزابیت

بعض افراد کو آم زیادہ کھانے کے بعد تیزابیت یا سینے میں جلن کی شکایت ہو سکتی ہے،خصوصا اگر ان کا پیٹ حساس ہو یا انہیں ہاضمے کے مسائل رہتے ہوں۔

دانتوں کے مسائل

آم میں شکر کے اجزاء کی زیادتی اسے زیادہ کھانے والوں میں دانتوں کے مسائل، جیسے دانتوں کو گرنایا کیویٹی کو دعوت دے سکتا ہے۔

یہ بات جاننے کے لیے اہم ہے کہ، یہ انفارمیشن آپ کی عام معلومات میں اضافے کے لیے ہے اور کسی بھی لحاظ سے پیشہ ورانہ میڈیکل ایڈوائز کا نعم البدل نہیں ہو سکتی

دسترخوان

Mango

lifestyle

summerfruit