Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جی ٹی اے 6 کب ریلیز ہو رہا ہے؟

گرینڈ ٹھیفٹ آٹو کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی
شائع 17 مئ 2024 11:11am
تصویر بذریعہ: راکسٹار گیمز، اے ایف پی
تصویر بذریعہ: راکسٹار گیمز، اے ایف پی

ڈیجیٹل میڈیا کی دنیا میں ویڈیوز گیمز بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں، حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ ویڈیو گیم جی ٹی اے کے نئے ورژن نے مداحوں کو مزید تجسس میں ڈال دیا ہے۔

معروف گیم جی ٹی اے، گرینڈ ٹھیفٹ آٹو 6 کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے خبر سامنے آ گئی ہے، واضح رہے اس سب قبل جی ٹی اے 5 کی 200 ملین سے زائد کاپیاں فروغ ہوئی تھیں۔

ہفتے کے روز راکسٹار گیمز کی جانب سے جی ٹی اے 6 کی ریلیز کے حوالے سے اعلان کیا گیا تھا، جو کہ اگلے سال 2025 میں مداحوں کو اپنے منفرد گرافکس اور انٹرفیس سے محظوظ کرے گا۔

راکسٹار کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ بلاک بسٹر فرنچائز میں اگلی انسٹالمنٹ اگلے سے سال سے مہیا کر دی جائے گی، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ٹیک ٹو کے سی ای او اسٹراس زیلنک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ راکسٹار نے مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں نہ ہی اس ریلیز سے متعلق اپنی امیدوں کا اظہار کیا ہے۔

جبکہ سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ اس گیم کے ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے اور مزید خبریں بھی اس حوالے سے آنے جا رہی ہیں۔

جی ٹی اے کے اس ٹریلر میں خیالی وائس سٹی، جبکہ امریکی میامی شہر کو بھی دکھایا گیا ہے، جبکہ پہلی فی میل کردار کو بھی فرنچائز میں دکھایا گیا تھا۔

تصویر بذریعہ: راکسٹار یوٹیوب چینل/ اسکرین شاٹ

ٹریلز کی شروعات میں لوسیا نامی کردار کو دکھایا گیا تھا، جوکہ جیل سے رہا ہوئی تھی، جبکہ اس میں فلوریڈا شہر کی عکاسی دکھائی گئی تھی۔

1 منٹ 30 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں خاتون کے آگے چل کر ایک مرد کردار کے ساتھ دیکھا گیا، جس میں دونوں کو ایک ساتھ بطور ٹیم کاروائیاں کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے دیکھا گیا۔

Release

Video Game

GTA