Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

6 میچوں کی وائٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلیا نے پاک فینز زون بنانے کا اعلان کردیا

یہ زون 6 وینیوز پر بنائے جائیں گے، پاک آسٹریلیا وائٹ بال سریز نومبر میں کھیلی جائے گی
شائع 17 مئ 2024 10:23am

کرکٹ آسٹریلیا نے 6 وائٹ بال میچز کیلئے پاکستان فینز زون بنانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریزکے لیے ہر اسٹیڈیم میں ایک مخصوص اسٹینڈ کو پاکستان فینز زون کا نام دیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال والے 6 میچوں کی سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے دوران 6 وینیوز پر اسٹینڈز کو پاکستان فینز زون کا درجہ دیا جارہا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے انڈیا فینز زون بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ ایک بیان میں کرکٹ آسٹریلیا نے بایا ہے کہ بھارت اور پاکستان فین زونز کی ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق تفصیلات آئندہ ہفتے جاری کی جائیں گی۔

PAK AUSTRALIA WHITE BALL SERIES

PAK FAN ZONE

SIX VENUES

PRAYER AREA

HALAL FOOD CORNERS