Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

12 سکینڈ میں ڈھائی کروڑ ڈالر کی کرپٹوکرنسی چرانے والے دو بھائی

24 سالہ اینٹن پریرے بونو اور 28 سالہ جیمز پیپیئر بونو کو بالترتیب بوسٹن اور نیو یارک میں گرفتار کیا گیا
اپ ڈیٹ 17 مئ 2024 03:00pm

امریکا میں حکام نے 2 بھائیوں کو آن لائن فراڈ کے ذریعے ڈھائی کروڑ ڈالر کے مساوی کرپٹو کرنسی چُرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ 24 سالہ اینٹن پریرے بونو اور 28 سالہ جیمز پیپیئر بونو کو بالترتیب بوسٹن اور نیو یارک میں گرفتار کیا گیا۔ اُنہیں آج کسی وقت نیو یارک اور میساچوسیٹس کی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس نے بتایا اینٹن پریرے اور جیمز پیپیئر پر وائر فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں بھائیوں نے ایک خصوصی اسکیم کے تحت کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کروائی اور پھر مال لے اُڑے۔

امریکا کی ڈپٹی اٹارنی جنرل لیزا موناکو کا کہنا ہے کہ اینٹن پریرے اور جیمز پیپیئر نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو سبز باغ دکھائے اور غیر معمولی منافع کا لالچ دے کر فراڈ کیا۔ اُنہوں نے مہینوں اپنے منصوبے پر کام کیا اور بیسیوں لوگوں کو شیشے میں اُتارا۔

اینٹن اور جیمز نے جب دیکھا کہ لوگ اُن کے جھانسے میں آچکے ہیں تو اُنہوں نے ایک لمحہ بھی ضائع کیے بغیر اپنے منصوبے پر بھرپور عمل کیا اور محض 12 سیکنڈز میں کم و بیش ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی اپنے اپنے والیٹ میں منتقل کرلی۔

امریکی محکمہ انصاف نے شکایات موصول ہونے پر بروقت کارروائی کی اور متعلقہ شعبے کے ماہرین کی مدد سے دونوں بھائیوں کا سُراغ لگاکر اُنہیں گرفتار کرلیا۔

CRIPTO CURRENCY

TWO US BROTHERS

$25 MILLION SCAM