Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوں گے

ریفرنس پر سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی
شائع 17 مئ 2024 08:33am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

اڈیالہ جیل میں سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے۔

پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر ٹیم کے ہمراہ پیش ہوں گے۔ وکیل ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل و دیگر بھی عدالت پیش ہوں گے۔

کیس میں مجموعی طور پر 30 گواہان کے بیان قلمبند کیے گئے۔ آج مزید گواہان کے بیان پر قلمبند اور جرح کی جائے گی۔

گزشتہ سماعت سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملتوی کردی گئی تھی۔

bushra bibi

190 million pounds scandal

IMRAN KHAN Adiyala Jail