Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عرب ممالک اسرائیل کے خلاف ایک ہوگئے، غزہ سے مکمل انخلا کا مطالبہ

فلسطینی علاقوں میں امن دوست فوج کی تعیناتی کا مطالبہ
اپ ڈیٹ 17 مئ 2024 08:37am

عرب ممالک نے اسرائیل سے غزہ میں اپنی فوجی واپس لے جانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

منامہ میں عرب لیگ کا بحرین سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسرائیل کے انخلا اور غزہ کے متاثرہ علاقوں سے فوجی ناکہ بندی ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔

یو اے ای کی پہلی پکی سڑک بنانے والوں میں شامل پاکستانی شہری کے اعزاز میں تقریب

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے اعلامیے میں فلسطینی علاقوں میں امن دوست فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز 22 رکنی عرب لیگ نے غزہ سے مکمل طور پر اسرائیلی انخلاء اور تباہ شدہ علاقوں پر فوجی ناکہ بندی ختم کرنے پر زور دیا گیا۔

پراپرٹی لیکس پر متحدہ عرب امارات کا مؤقف سامنے آگیا

بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے منامہ میں سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر مشرق وسطیٰ میں امن کی صورتحال قائم کرنے کے لیے بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔

Manama

Arab League

Israel Gaza War